IWS Kuwait Hosted Siratul Nabi Conference October 5, 2024
Views: 1675Published on: 08-Oct-2024
انصاف ویلفئیر سوسائٹی کویت کے زیر اہتمام سیرت النبی ﷺ کانفرنس مورخہ پانچ اکتوبر بروز ہفتہ ایک مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد ہوئی۔ اس کانفرنس میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی جناب فرخ عامر سیال سمیت کویت میں مقیم ممتاز شخصیات، مختلف جماعتوں کے سربراہان، اور کمیونٹی ممبران نے شرکت کی۔ صدر انصاف ویلفئیر سوسائٹی کویت، پیر امجد حسین نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔
کانفرنس میں تنظیم کے عہدیداران جن میں چئیرمین ایگزیکٹو بورڈ جناب محمد شہزاد الرحمن بٹ، سینئروائس چئیرمین جناب محمد عتیق الرحمٰن، سینئر نائب صدر محمد آصف جمال، نائب صدر فائنانس محمد طاہر بشیر، سیکرٹری فائنانس خالد امین، جنرل سیکرٹری راجہ بلال، سیکرٹری یوتھ فخر زمان، اور سیکرٹری انفارمیشن عامر روشن شامل تھے، نے بھرپور شرکت کی۔
قاری طلعت شریف صاحب نے نظامت کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے کانفرنس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا، جس کی سعادت قاری صہیب انجم صاحب نے حاصل کی۔ بعد ازاں، نعت خوانی کا سلسلہ شروع ہوا جس میں شاہد منیر، فیصل نقشبندی، محمد فیصل ریاض اور قمر نظامی نے بارگاہِ رسالت میں نعت کے نذرانے پیش کیے۔
کانفرنس کے دوران نعتیہ اور قرآنی مقابلے منعقد کیے گئے، جن میں شرکاء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، جبکہ کوئز سیگمنٹ کو حاضرین کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔ قاری محمد سعید الرحمن صاحب نے سیرت النبی ﷺ پر ایمان افروز خطاب کیا اور نبی کریم ﷺ کی حیاتِ طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
پروگرام کے اختتام پر محمد شہزاد الرحمن بٹ نے تمام معزز مہمانوں، علماء کرام، قاری صاحبان اور ثنا خوانوں خوانوں کا شکریہ ادا کیا۔ میڈیا ٹیمز کی خدمات کو بھی سراہا گیا اور ان میں تحائف تقسیم کیے گئے۔ آخر میں مولانا حفیظ الرحمن صاحب نے دعا کرائی۔
کانفرنس کو کامیاب بنانے میں چیف آرگنائزر جناب محمد عتیق الرحمٰن، محمد آصف جمال، محمد شہزاد الرحمن بٹ، محمد طاہر بشیر، فخر زمان، راجہ بلال، اور خالد امین نے اہم کردار ادا کیا۔
photo Album: https://www.facebook.com/media/set/?vanity=PakistanisInKuwait&set=a.1095086428894934