کویت پاکستان فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام گورنر آفس الفروانيه
Views: 1201Published on: 16-Aug-2025
کویت پاکستان فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر رانا اعجازحسین (ایڈووکیٹ) کی قیادت میں ایگزیکٹو ممبرز “کے پی ایف اے” اور “سپانسرز” پر مشتمل ایک وفد نے گورنر آفس الفروانیة (کویت) 14 اگست یومِ آزادیٔ پاکستان کی نسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ اس موقعہ پر عزت مآب گورنر الشیخ عذبی الناصر الصباح نے حکومت پاکستان اور کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پاکستان کی دوستی اور بھائی چارے پر فخر ہے۔ اُنہوں نے اپنی خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ میری خواہش ہے کہ ہر سال پاکستان کی جشن آزادی کا کیک گونر آفس میں کاٹا جائے گا۔ صدر “کے پی ایف اے” نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم الحمدللہ پاکستان کی آزادی کا 78واں جشن منا رہے ہیں۔ ہمارے لیے یہ امر انتہائی اطیمنان کا باعث ہے کہ پاکستانی گورنمنٹ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی غیر مشروط حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ وفد کے تمام اراکین کا گورنر صاحب سے فرداً فرداً تعارف کرایا گیا۔ وفد کے اراکین میں صدر کے پی ایف اے کے علاوہ ایگزیکٹو ممبران جناب محمد طاہر بشیر، جناب اُسامہ شاہد، جناب راجہ بلال، ڈاکٹر محمد آفتاب خان اور اسپانسرز جناب افتخار احمد گھمن، جناب ذیشان دبیر بھٹی، جناب شمشاد احمد خان، جناب آصف جمال، اور پاک ڈونرز اِن کویت کے صدر جناب عبدالوحید جابر نے شرکت فرمائی اور گورنر صاحب کو پاک ڈونرز کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا، جس پر گورنر صاحب نے پاک ڈونرز کا شکریہ ادا کیا۔ اس طرح تقریب کے آخر میں جشنِ آزادی کا کیک کاٹا گیا۔ یہاں یہ یاد رہے کہ ووپ میڈیاکے مینجر جناب شہزاد خان نے حسب روایت تقریب کی نگرانی کی اور اپنی بے لوث صحافتی خدمات پیش کیں
Photos: https://www.facebook.com/media/set/?vanity=PakistanisInKuwait&set=a.1320256983044543
