IEC Youth Wing Kuwait Celebrated Independence Day: 14-Aug-2025
Views: 1228Published on: 16-Aug-2025

IEC Youth Wing Kuwait Celebrated Independence Day: 14-Aug-2025
وطنِ عزیز پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے یوتھ ونگ کے زیر اہتمام ایک شاندار جشن آزادی پروگرام مورخہ 14 اگست کی شام راج دھانی ہوٹل، خیطان میں منعقد ہوا۔
پروگرام کی صدارت صدر اسلامک ایجوکیشن کمیٹی جناب حافظ حفیظ الرحمن نے کی، جبکہ سفارت خانہ پاکستان کے جناب فیصل مجید مہمانِ خصوصی تھے۔ نظامت کے فرائض جناب ذاہد خادم نے انجام دیے۔ مہمانوں کا استقبال لیاقت بٹ اور یوتھ ٹیم نے کیا۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا، جس کی سعادت راشد قریشی نے حاصل کی جبکہ ترجمہ ریحان سعید نے پیش کیا۔ نعتِ رسول مقبول ﷺ حسن حنیف نے پیش کی۔ سمر کیمپ کے طالب علم احمد بلال نے احادیث نبویہ ﷺ انگریزی ترجمے کے ساتھ بیان کیں۔ اس کے بعد بچوں نے پاکستان اور کویت کے قومی ترانے پیش کیے۔
صدر یوتھ ونگ، جناب نوید پاشا نے خطبۂ استقبالیہ پیش کیا اور یوم آزادی کی مبارک باد دی۔ بچوں نے ٹیبلو اور ملی نغمے پیش کر کے محفل کو گرما دیا۔ میڈیا ٹیم نے یوتھ ونگ کی سرگرمیوں پر مشتمل ایک ڈاکومنٹری دکھائی۔ اس کے علاوہ عبداللہ افتخار نے اردو جبکہ محمد ریان اور عبدالہادی نے انگریزی میں تقاریر کیں۔
مہمانِ خصوصی فیصل مجید نے اپنے خطاب میں پاکستانی کمیونٹی کو یوم آزادی کی مبارک باد دی اور یوتھ ونگ کو کامیاب پروگرام اور سمر کیمپ کے انعقاد پر سراہا۔ صدر اسلامک ایجوکیشن کمیٹی حافظ حفیظ الرحمن نے اپنے خطاب میں قیامِ پاکستان کے مقصد اور پیغامِ آزادی کو اجاگر کیا۔
تقریب کے دوران سمر کیمپ کے طلباء، اساتذہ اور منتظمین کو اعزازات، سرٹیفکیٹس اور میڈلز سے نوازا گیا۔ انعامات کی تقسیم کمیٹی کے عہدیداران بشمول نائب صدور جناب مشتاق احمد، جناب جاوید اقبال اور جنرل سیکریٹری محمد اطہر مخدوم کے ہاتھوں عمل میں آئی۔
پروگرام کے آخر میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں شخصیات نے بھی شرکت کی۔ سمعی و بصری انتظامات میڈیا سیل کے انچارج عبدالعاطی فاروقی اور ان کی ٹیم نے انجام دیے۔
Photo: https://www.facebook.com/media/set/?vanity=PakistanisInKuwait&set=a.1321380242932217
video: https://www.facebook.com/share/v/16zSnHkSw5/
