کویت پاکستان فرینڈشپ ایسوسی ایش کے وفد کی رانا اعجاز حسین (صدر) کی قیادت میں سفیرِ پاکستان جناب ملک محمد فاروق سے ملاقات اور تنظیمی امور سے آگاہی
کویت پاکستان فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے وفد نے عزت مآب ملک محمد فاروق سفیرِ پاکستان کویت سے تعارفی ملاقات پر اُنہیں گذشتہ اٹھائیس سالہ تنظیمی پس منظر سے آگاہ کرتے ہوئے پیش منظر پر بھی تبادلہ ء خیالات کیا گیا تاکہ باہمی مشاورت سے کویت میں پاکستان کے تصور کو ہر دل عزیز بنایا جا سکے اور تجارتی، ثقافتی، ادبی اور دوستی کے روابط فروغ پا سکیں۔
سفیر محترم نے “کے پی ایف اے “ کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقعہ پر سفارت خانہ پاکستان کے افسران اعلی جناب فیصل مجید ( سیکنڈ سیکرٹری) اور جناب فرخ امیر سیال ( کمیونٹی ویلفیر آفیسر) بھی تشریف فرما تھے۔