پاک ڈونرز کے زیر انتظام 18ویں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد، تھیلیسمیا کے متاثرہ مریضوں کے لیے نام
پاک ڈونرز کے زیر انتظام 18ویں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جو کہ تھیلیسمیا کے متاثرہ مریضوں کے لیے نام تھا۔ کیمپ کا انعقاد کویت سنٹرل بلڈ بنک جابریہ میں منعقد کیا گیا۔ پاکستانی بلڈ ڈونرز ایسوسی ایشن (پاک ڈونرز) 2011 سے کویت میں اپنے ہموطنوں کے ساتھ ساتھ دوسری تمام قومیتوں کو بھی خون کے عطیات میں اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ اسی تناظر میں تھیلیسمیا کے متاثرہ مریضوں کے لیے 13 مئی بروز جمعۃ المبارک ایک بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ دیگر قومیتوں کے افراد نے بھر پور شرکت کی اور 200 سے زائد افراد نے خون کے عطیات کے لیے پیش کیا۔ کیمپ میں کویت تھیلیسمیا لیگ کے وفد نے ڈاکٹر ماہا بورسلی کی قیادت میں شرکت کی اور کیمپ کے انتظامات پر بھرپور خوشی کا اظہار کیا۔


سفارتخانہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کویت سے جناب فیصل مجید؛ چارج ڈی افییئرز اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی فرخ امیر سیال نے خصوصی طور پر شرکت کی اور کامیاب کیمپ کے انعقاد پر پاک ڈونرز کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ اسکے ساتھ ساتھ کویتی حکمران خاندان سے شیخ الدعیج جابر الصباح اور شیخہ سہیلہ سالم الصباح نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اور انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ گرین ہینڈز انوائرنمنٹ ٹیم کی صدر ڈاکٹر سامیہ السعیدان اور NCM انوسٹمنٹ کی ٹیم نے بھی کیمپ میں شرکت کی اور خون کے عطیات دیے۔


کیمپ میں 200 سے زائد افراد نے خون کے عطیے کے لیے پیش کیا اور کویت سے اپنی جذبہ حب الوطنی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کی ایک کثیر تعداد نے کیمپ کا دورہ کیا۔ انہوں نے کیمپ کی انتظامیہ، پاک ڈونرز کی ٹیم اور خصوصی طور پر والینٹیرز کی کارکردگی کو سراہا۔


کیمپ کے انچارج نعمان اسلم گھمن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک ڈونرز کی ٹیم کمیونٹی کے ساتھ ساتھ کویت میں مقیم دیگر قومیتوں کے افراد کے لیے بھی خون کے عطیات کے لیےہمہ تن تیار ہے۔ انہوں نے پاک ڈونرز کی ٹیم کی جانب سے سفارتخانہ پاکستان، کویت سنٹرل بلڈ بنک، اسلامک ایجوکیشن کمیٹی یوتھ ونگ، تمام اسپانسرز، ڈونرز، والنٹیرز، کمیونٹی کی تمام شخصیات اور خصوصی طور پر ڈونرز کا شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں سے کامیاب بلڈ ڈونیشن

کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔


Photo Album: https://www.facebook.com/media/set/?vanity=PakistanisInKuwait&set=a.5049706678460940