یوتھ ونگ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے چھٹے سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے ہفتےکاآغاز القدیر گراؤنڈ خیطان میں ہوا۔ اپنی دینی روایات کو قائم رکھتے ہوئے ٹیم ممبران اور مہمانوں کو خوش آمدید کہتےہوئےگراؤنڈ میں پہلےمیچ کا آغاز تلاوت قرآن مجید کے بعدکیا گیا جس کی سعادت عبدالرحمن شہباز نے حاصل کی، اور پھر ٹاس کیا گیا۔ میچز کی تفصیل کچھ یوں ہے۔ پہلاسیمی فائنل میچ: جلیب یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر فائٹر الیون کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی.فائٹر الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 اوورز کے اختتام پر 7 وکٹوں کے نقصان پر 76 رنز بنائے.جلیب یونائیٹڈ نے اپنا ہدف 8 اوورزمیں پورا کر لیا اور اس میں مین آف دی میچ ایوارڈ محمد عاصم کو آل راونڈ کارکردگی پر ملا۔ دوسرا سیمی فائنل میچ: اے پی ڈی الیون اور کلیم برادرز کے درمیان کھیلا گیا جس میں اے پی ڈی الیون نے ٹاس جیت کر کلیم برادرز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی کلیم برادرز نےپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 8 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 84 رنز اسکور کئے جواب میں اے پی ڈی الیون 8اووز اور 9 وکٹ کےنقصان پر صرف 50 رنز بنا سکی اور اس طرح مین آف دی میچ کلیم برادرز کےعاطف مظہر کو آل راونڈ کارکردگی پر ملا۔ فائنل: کلیم برادرز اور جلیب یونائیٹڈ کے درمیان ہوا۔ جلیب یونائیٹڈ نے پہلے اننگز کھیلتے ہوئےمقررہ 8 اورز میں 9وکٹ کے نقصان پر 55رنز سکور کیے جس کے جواب میں کلیم برادرز نے 4 اوورز میں بغیر کسی نقصان پر ہدف کو حاصل کر لیا، یوں یہ جیت کلیم برادرز کے حصے میں آئی۔ مین آف دی میچ ایوارڈ کلیم برادرز کے عبدالوحید کوشاندار بالنگ پر ملا۔ مین آف دی میچ کی تقریب ہر میچ کے بعد منعقد کی گئی۔جس میں پاکستانی کمیونٹی کی معروف و معزز شخصیات نے شرکت کی اور کھلاڑیوں کدرمیان شیلڈز اور میڈلز تقسیم کیے۔ خصوصی شرکت صدراسلامک ایجوکیشن کمیٹی جناب حافظ حفیظ الرحمان صاحب،اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کی سینئیر قیادت کی طرف سے جناب محمد یوسف صاحب، جناب جاوید صاحب،جناب فاروق شاد صاحب،جناب ندیم قادری صاحب، جناب مشتاق احمد صاحب جناب محمد انعام صاحب،جناب اطہر مخدوم صاحب،جناب صدف علی صدف صاحب پاک ڈونرز کے سرپرست اعلی' جناب احسان الحق عنایت صاحب، پاکستان قرات و نعت کونسل اور پاکستان سپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر جناب عرفان عادل صاحب، ریڈیو کویت اردو سروس کے انچارج جناب عبدالله عباسی صاحب،انجمن ارباب فکر و فن کے جنرل سیکرٹری جناب سید صداقت علی ترمذی صاحب،پاک پنجاب کبڈی کلب کے ڈائریکٹر چودھری عبدالقدیر صاحب اور کوچ چودھری نوید احمد اور جناب وسیم باجوہ صاحب نے کی اور کھلاڑیوں اور یوتھ ونگ کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔ صدر یوتھ ونگ (اسلامک ایجوکیشن کمیٹی) ساجد ندیم اور ممبران نے حاضرین اور مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔ ایمپایئرنگ کے فرائص زاہد نسیم، محمد شہباز، عمران شہزاد اور رفاقت علی نے سر انجام دیے۔ میچز کی سکورنگ یوسف شہباز، عبدالرحمان شہباز اور زاھد اقبال نے کی۔ میچز کے دوران یوتھ ونگ کے سرگرم رکن ذیشان نے سب کے لیے شاندار ناشتے کا اہتمام کیا۔ ان پُروقار تقریبات اور میچز کی صوتی و بصری کوریج اسلامک ايجوکيشن کميٹی کويت کے میڈیا سیل نے کی۔