منشیات کے خلاف چلائی جانے والی مہم میں ہر وقت ڈر اور خوف موجود رہتا ہے دوسری طرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اپنے ادارے کا سہارا لیتے ہیں جبکہ ہمارے جیسے لوگ جو منشیات کے خلاف مہم ، مختلف پروگراموں کی منصوبہ بندی، حکومتی اداروں کے ساتھ منشیا ت کے خلاف کام کرنے کا جذبہ لیکن ہمارے مسائل کی طرف کبھی نہیں سوچا جاتا۔

سال ہا سال سے میں نے زندگی کا بڑا حصہ دوسروں کی زندگی بچانے،

منشیات کے خلاف مہم چلانے،

حکومتی اداروں کےساتھ منشیات کے خلاف ہر ممکنہ مدد کرنے،

شیشہ کیفوں اور آکسیجن شاٹ کے استعمال کو بند کروانے،

ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں مختلف کیسوں میں منشیات جیسے مسائل پر پارٹی بن کر حصہ لینا،

تعلیمی اداروں میں تین سطحوں پر منشیات کے خلاف اساتذہ اور طلبہ کو متحرک کرنا،

تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف فوکل پرسنزز کی تعنیاتی،

فوکل پرسنزز اساتذہ کی بین الاقوامی سٹینڈرز کے مطابق تربیتی پروگراموں کا انعقاد،

والدین کے لئےنشہ کے خلاف پیرنٹنگ سکلز پر تربیتی پروگرواں کا انقعاد،

حکومتی اداروں کے مختلف شعبہ جات کو نشہ کے خلاف متحرک کرنا اور مل کر بھرپور کام کیا_

پرنٹ اور الیکڑک میڈیا کے تعاون کا ہر ممکنہ شکریہ جس کی جتنی بھی تعریف کی جاْئے کم ہے جہنوں نے میری ہزاروں خبریں اور سینکڑوں انٹرویو نشر کیے جو میرے لئے کسی اعزاز سے کم نیہں ہے ...

سڑکوں باغوں اور پارکوں میں پڑے اور گھروں سے بھاگئے منشیات کے عادی افراد کی ہر ممکنہ مدد خوراک اور پانی کا انتظام کے ساتھ ساتھ ان کِی آواز کو حکومتی اداروں تک پہنچایا۔

اپںے لئے تو سب سوچتے اور کرتے ہیں مگر خدمت اور دوسروں کی مدد خصوصا منشیات کے عادی افراد کے مسائل کو سمجنھا سب سے اہم مسلئہ ہے۔

آپکی مدد اور مذید رہنمائی میرے کام کو آگے بڑھانے میں دوسروں کی مدد کا ذریعہ ثابت ہو گا۔ ہمیشہ سیکھنے کے عمل کو جاری رہنا چاہئے۔

سید ذوالفقار حسین
کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم
03334548823
03364415035