کویت(محمدعمر) عیدالفطر کے پہلے روز جمعہ 15 جون کو عزت مآب سفیر پاکستان غلام دستگیر نے اپنی رہائش گاہ پاکستان ہاوس واقع مشرف میں عید ملن تقریب کا اہتمام کیا،جس میں دوست ممالک کے سفیروں،سفارتکاروں اور کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی،انہوں نے تمام مہمانان کا بڑی گرمجوشی سے استقبال کیا،وہ مہمانوں کی نشستوں پر ان سے جا کر بڑی گرمجوشی سے ملے اور انہیں عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی،اس دوران حالات پر تبصرے بھی جاری رہے،انہوں نے شرکا کی فرمائش پر تصاویر بھی بنوائیں،کمیونٹی کی ہر دلعزیز شخصیات حافظ محمد شبیر منجنگ ڈائریکٹر پاکستان بزنس سینٹر و کوآرڈینیٹر پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن برائے کویت بھی بڑے متحرک نظر آئے وہ بھی تمام مہمانان کے ساتھ گھل مل گئے اور ان کے ساتھ مبارکباد اور نیک خواہشات کا تبادلہ کیا،کمیونٹی کی ایک اور ممتاز کاروباری وسماجی شخصیت عتیق عدنان بھی اس موقعہ پر موجود تھے انہوں نے بھی شرکا کو فردا فردا عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی اور وہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے نظر آئے،اس موقعہ پر تقریباً کمیونٹی کی ہر تنظیم کی نمائندگی موجود تھی،حاجی منور حسین سرپرست مسلم سنٹر ن، احسان الحق بلڈ ڈونرز ،رانا اعجاز حسین صدر کویت پاکستان فرینڈزشپ ایسوسی ایشن,محمد شفیع خان،ملک اخلاق،احتشام اللہ دتہ.چوہدری عدنان افضل بانی و چیف ایگزیکٹیو پاکستان کریسنٹ سوسائٹی کویت,بابر پرنس، محمد نعیم جان اورKPYSکی ٹیم، چوہدری فیاض انجم پاکستان ویلفئیر سوسائٹی،پاکستان پریس کلب کویت کے عہدیداران محمد ندیم اکبر،ملک عابد ،آصف باجوہ، احمد وقاص وی گرین،خالد نور، طارق اقبال،شہزادخان،عرفان شفیق،محمد طاہر بشیر اور دیگر موجود تھے ،تمام شرکا,  نے ایک دوسرے کو عیدالفطرکی مبارکباد پیش کی،ملکی حالات خاص طور پر الیکشن 2018 پر تبصرے بھی جاری رہے،شرکا کیلئے لنچ اور ریفریشمنٹ کا بھی وافر انتظام تھا،ڈاکٹر شجاع الدین صدر ایسوسی ایشن آف پاکستانی ڈاکٹرز ان کویت بھی شرکا کی توجہ کا مرکز بنے رہے وہ کسی بھی تقریب میں پہنچ جائیں مریض موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ان سے مشورے طلب کرنا شروع کر دیتے ہیں اور وہ بھی بھول جاتے ہیں کہ وہ ایک خوشی کی محفل میں شریک ہیں وہ سب کچھ بھول کر فوراً ڈاکٹر بن جاتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ سب سے بڑی عبادت انساں سے پیار کرناہے۔ اور اپنی خوشی سی سمجھ کر اوروں کے دکھ اٹھانا ہے۔ سلیم کرامت صدر پاکستان کرسچئن ویلفئیر ایسوسی بھی لوگوں کے دکھ بانٹنے کا کوئی موقعہ ہاتھ سے نہیں جانے دیتے،انہیں کسی محفل میں کبھی تنہا نہیں دیکھا ،غرض تین گھنٹے کی یہ تقریب تمام شرکاءکی توجہ کا مرکز بنی جن میں خواتین کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھی محفل جتنی بھی شاندار اسے برخواست ہونا ہی ہوتا ہے عزت مآب سفیر پاکستان نے اپنے رفقا کے ہمراہ بڑی خوشدلی سے مہمانوں کو رخصت کیا اور یوں عیدالفطر کے پہلے روز منعقد ہونے والی یہ تقریب کئی خوشگوار یادیں لئے اختتام کو پہنچی۔ پاکستان ہاو¿س کویت میں منعقد ہونے والی اس عید ملن جن سفیروں اور سفارت کاروں نے شرکت کی ان میں ،عزت مآب سفیر جمہوریہ گیانا(جنوبی امریکہ) پروفیسر ڈاکٹر شامیر ایلی،عزت مآب سفیر جمہوریہ کوریا ڈاکٹر ہانگ یانگ کی،اریلان یوسان بائیوف قونصلر جمہوریہ قرغیزستان بھی شامل تھے ،ان معزز شخصیات نے عزت مآب سفیر پاکستان اور پاکستانی کمیونٹی کو عیدالفطر پر مبارکباد پیش کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،سفیر جمہوریہ کوریا،سفیر کوریا نے اس موقعہ پر موجود پاکستانی کمیونٹی کی معروف شخصیت حافظ محمد شبیر سے بھی بات چیت کی،حافظ محمد شبیر ،پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے کوآرڈینیٹر برائے کویت بھی ہیں انہوں نے عزت مآب سفیر جمہوریہ کوریا اور عزت مآب سفیر گیانا اور دیگر سفارت کاروں کے ساتھ دوطرفہ سیاحت کے فروغ کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا،انہوں نے بتایا کہ پاکستان غیر ملکی سیاحوں کیلئے محفوظ ملک ہے،یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں ہر سال غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں اصافہ ہو رہا ہے۔

 

 

11.png

login with social account

Unimoni Asia Cup 2018

كون جيتے گا یونیمونی ایشیا کپ كا فائنل؟

250 دينار جیتنے کا موقع

اپنى پیشن گوئی 60960999 وٹس اپ پر بھیجیں

یونیمونی: ٹیم كا نام - آپ کا نام

جوابات وصول کرنے کے لئے آخری تاریخ  27-ستمبر-2018

 

رقم الترخيص العرض:ت-ج 2018/221

Images of Kids

Events Gallery

Currency Rate

/images/banners/muzainirate.jpg

 

As of Wed, 26 Sep 2018 08:40:58 GMT

1000 PKR = 2.446 KWD
1 KWD = 408.814 PKR

Al Muzaini Exchange Company

Go to top