”پروگرام سيرت النبي ﷺ“
 
اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت نے 30 اکتوبر بروز جمعہ بعد نماز عشاءآن لائن بذریعہ زوم سيرت النبي ﷺکے پیغام کو سمجھنے کے لیے ایک خوبصورت پروگرام منعقد کیا ،جس میں احباب و کارکنان کے علاوہ ایک کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات نےمختلف ممالک سےشرکت کی
پروگرام کی میزبانی کے فرائض اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کےنائب صدر جاوید اقبال صاحب نے عمدگی سے ادا کیے اور تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا
تلاوت قرآن کریم سےپروگرام کا باقاعدہ آغاز مولانا محمد یوسف صاحب کی خوبصورت آواز سے ہوا،محترم اطہر علی خان نے اپنے مخصوص انداز میں شہرہ آفاق کتاب الرحیق المختوم کا خلاصہ بیان کیا.ایک ہی نشت میں سبقاسبقااس کو سمیٹنا گو کہ یہ کام مشکل تھا مگر انھوں نے نہایت ہی سادہ اور دلنشین انداز میں محدود وقت میں تفصیل اور تسلسل کے ساتھ اس کو پیش کیا اور ساتھ ساتھ سوال و جواب کا سلسلہ بھی جاری رکھا سوال و جواب کی اس نشست میں کویت سے آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا جس میں جلیب الشیوخ ۔سالمیہ ۔اور یوتھ ونگ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کی ٹیموں نے پہلی پوزیشن حاصل کی،دوسری پوزیشن عباسیہ کی ٹیم نے حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن فروانیہ اور فحاحیل کے حصہ میں آئی
اختتام میں اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کے قائم مقام صدر مولانا محمد کمال نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور میڈیا ٹیم کو اس کامیاب پروگرام پر مبارکباد پیش کی ،دعائیہ کلمات میں مرحومین اور وطن عزیز کی سلامتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیےدعائیں مانگیں
 
پروگرام کی لائیو کوریج بذریعہ زوم اور فیسبک اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت میڈیا ٹیم نے سر انجام دی اور شکریہ تمام سوشل میڈیا (دنیا نیوز کویت،سپریم میڈیا،پاک میڈیا،آغاز انٹرنیشل ،پاکستانیز اِن کویت ، پاکستان بلڈ ڈونیشن ایسوسی ایشن ،شانِ کہوٹہ،کیو ایٹ انفو،میل جول نیوز ،پاک کویت یوتھ وژن و وذڈم)کا جس نے ہمیں پلیٹ فارم مہیا کیا تاکہ ہم عام عوام تک سیرت النبیٌ ﷺ کے اس عظیم پیغام کو پہنچاسکے۰