نومبر2017ء بروز جمعرات بعد از نماز عشاء کویت میں دیوان الرفاعی سابقہ وزیر اوقاف کویت سید یوسف سید ہاشم الرفاعی مدظلہ العالی کے دیوانیہ میں عالمی میلاد کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں کویت، شام، مصر، سوڈان، یمن اور ایشیاء اور خلیجی علماء و عوام کے ساتھ ساتھ پاکستانی علماء نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس کی صدارت سید یوسف سیدہاشم الرفاعی مدظلہ العالی نے فرمائی اورکانفرنس کی نقابت پروفیسر اوس عیسی شاہین الرفاعی نے فرمائی جبکہ عرب ٹی وی ، مصر ٹی وی اور کویت ٹی وی کے معروف سکالرز نے بھی خطاب فرمائے۔ اورحضور پرنورﷺ کی بارگاہ میں ہدیہ نعت بھی پیش کیں۔ اسی طرح ایشیاء کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈائریکٹرپاکستان بزنس سنٹر کویت و کوآرڈینیٹر ٹوورازم برائے کویت حافظ محمدشبیر نے خطاب فرمایا جس میں سید محمد یوسف سیدہاشم الرفاعی کی دینی سماجی خدمات کو سراہا اور سید محمد یوسف سید ہاشم الرفاعی کے جد امجد سید احمدکبیر رفاعی کا مصفل ذکر فرمایا اور انکے بعد پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے صاحبزادہ قاری خلیل احمدرضوی نے بھی خطاب فرمایا۔ جس میں نبی آخرالزماں صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت و رسالت کے بارے میں رسول اللہ ﷺ کی والدہ ماجدہ نے جو پیشگوئیاں فرمائیں انكا مفصل ذکر بھی فرمایا۔ اس میلاد النبی ﷺ کانفرنس کے آخر میں رفاعی صاحب کے صاحبزادے جسٹس محمد نے حاضرین کانفرنس کا شکریہ بھی ادا کیا۔اسکے علاوہ کانفرنس کے آخر میں عالم اسلام کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں اور درودسلام بحضور سرور کائنات پیش کیا گیا۔ اور آخر میں حاضرین مجلس کے لئے لنگر ہدیہ تبرک کا ااہتمام بھی کیا ۔

login with social account

12.png

Images of Kids

Events Gallery

Currency Rate

/images/banners/muzainirate.jpg

 

As of Sat, 16 Dec 2017 19:53:24 GMT

1000 PKR = 2.758 KWD
1 KWD = 362.529 PKR

Al Muzaini Exchange Company

Go to top