پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے زیرِ اہتمام ماہانہ درسِ اقبالیات کے سلسلے میں ٹائیز سنٹر،کویت میں ایک روحانی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں ماہرِ اقبالیات پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن نے تفسیر سورہ اخلاص رموزِ بے خودی کے آئینے میں انتہائی سادہ انداز میں پیش کی۔

انہوں نے تشریح کرتے ہوئے علامہ اقبال ؒ کی شاعری میں اللہ پاک کی وحدانیت اور اس کے بتائے ہوئے رستے پر عمل کرکے فلاح پانے کو مقصدِ حیات قرار دیا۔ اس فکری و روحانی محفل میں کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 

جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی سوسائٹی محمد حنیف قریشی نے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

 

پاکستان عوامی یوتھ سوسائٹی کے صدر میاں محمد آصف نے نطامت کے فرائض ادا کرتے ہوئے تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ حکیم سے کیا جس کی سعادت حافظ عبدالرشید اور رانا خلیل احمد نے حاصل کی جبکہ نعت رسول ﷺ کی سعادت محمد زبیر، محمد اعجاز مغل، مقبول گوندل اور مجاہد چشتی نے حاصل کی۔

 

رہبرِ شریعت اور خدمتِ انسانی سے سر شار ہستی حضرت الحاج ڈاکٹر حافظ محمد فرخ حفیظ ؒکے شاگرد خاص آفتاب گوندل نے شرکائے محفل کو حضرت صاحب کی پیشہ ورانہ، انسانی خدمات اور شاہکار مسجد پاک وگاہ شریف بارے مختصرا تعارف کروایا۔ انہوں نے فرمایاکہ صاحبِ کرامت بزرگ سے ایک عالم فیض پاتا چلا آ رہا ہے۔

 

انہوں نے اپنے ہاتھ مبارک سے تقریبا ساڑھے چار لاکھ کے قریب آنکھوں کے فری آپریشن کیے اورایک عالیشان مسجد کی تعمیر واقعی دنیا کیلئے ایک شاہکار کی حیثیت رکھتی ہے۔

 

پاکستان عوامی سوسائٹی،کویت کے صدر سید جعفر صمدانی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انسانیت کی خدمت اللہ پاک کی خوشنودی کا زریعہ ہے۔

 

حاجی عبدالرشید، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت نے پاکستان عوامی سوسائٹی،کویت کے مشن، عالم اسلام کے اتحاد اور پاکستان کو تمام شر انگیزیوں سے پاک کرنے کیلئے اللہ پاک کے حضوردعا فرمائی۔

 

تقریب کا اختتام پُرتکلف عشائیہ سے ہوا۔

login with social account

7.png

Images of Kids

Events Gallery

Currency Rate

/images/banners/muzainirate.jpg

 

As of Fri, 15 Dec 2017 17:01:47 GMT

1000 PKR = 2.758 KWD
1 KWD = 362.529 PKR

Al Muzaini Exchange Company

Go to top